QR CodeQR Code

چارسدہ، تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 عسکریت پسند گرفتار، بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد

23 Nov 2017 13:22

ڈی پی او ظہور چارسدہ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے باجوڑ ایجنسی گروپ سے ہے جن میں محمد عمر پشاور حیات آباد میں ایک مدرسے کا معلم ہے جن کی نشاندہی پر قبرستان میں زیر زمین نصب بیرئیل سے 7 مارٹر گولے، 40 کلو گرام وزنی 2 عدد آئی ای ڈی بم، 10 ہینڈ گرینیڈ، 5 سرکٹ ریسیور، 20 گز پرائمہ کارڈ، 11 الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 2 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور ایک ڈرم برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ پولیس نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں بارودی مواد، ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور بموں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات برآمد کرلئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ ظہور آفریدی کے مطابق تھانہ شبقدر کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران سبحان خوڑ کے قریب سے 5 خطرناک دہشت گردوں محمد عمر عرف باچا، مفتی کلیم اللہ عرف مفتی، محمد اسرار، فضل اللہ اور عنایت اللہ کو گرفتار کرلیا جن کی نشاندہی پر گمبت بابا قبرستان میں زیر زمین نصب بیرئیل سے 7 مارٹر گولے، 40 کلو گرام وزنی 2 عدد آئی ای ڈی بم، 10 ہینڈ گرینیڈ، 5 سرکٹ ریسیور، 20 گز پرائمہ کارڈ، 11 الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 2 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور ایک ڈرم برآمد کرلیا۔ ڈی پی او ظہور آفریدی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے باجوڑ ایجنسی گروپ سے ہے جن میں محمد عمر پشاور حیات آباد میں ایک مدرسے کا معلم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اہم انکشافات متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 685265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/685265/چارسدہ-تباہی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام-5-عسکریت-پسند-گرفتار-بھاری-تعداد-میں-گولہ-بارود-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org