0
Thursday 23 Nov 2017 20:00

بنوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

بنوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں میونسپل کمیٹی کے گذشتہ 5 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں کمیٹی کے اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، جبکہ اس موقع پر تحصیل ناظم، متعلقہ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو اور وزیراعلٰی پرویز خٹک کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے باوجود انہیں تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، جس کیوجہ سے اگر ایک طرف وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں تو دوسری طرف بچوں کی فیسیں ادا نہ کر سکنے کے باعث ان کے سلسلہ تعلیم کے منقطع ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اب بھی اب کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ احتجاج کے دائرہ کار کو وسعت اور اس سلسلہ کو طول دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 685299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب