QR CodeQR Code

بنوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

23 Nov 2017 20:00

بنوں میں میونسپل کمیٹی کے گذشتہ 5 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے باوجود انہیں تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، جس کیوجہ سے اگر ایک طرف وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں تو دوسری طرف بچوں کی فیسیں ادا نہ کر سکنے کے باعث انکے سلسلہ تعلیم کے منقطع ہونے کا خدشہ بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں میونسپل کمیٹی کے گذشتہ 5 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں کمیٹی کے اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، جبکہ اس موقع پر تحصیل ناظم، متعلقہ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو اور وزیراعلٰی پرویز خٹک کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے باوجود انہیں تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، جس کیوجہ سے اگر ایک طرف وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں تو دوسری طرف بچوں کی فیسیں ادا نہ کر سکنے کے باعث ان کے سلسلہ تعلیم کے منقطع ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اب بھی اب کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ احتجاج کے دائرہ کار کو وسعت اور اس سلسلہ کو طول دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 685299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/685299/بنوں-تنخواہوں-کی-عدم-ادائیگی-کیخلاف-میونسپل-کمیٹی-کے-ملازمین-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org