0
Friday 24 Nov 2017 08:47

افغانستان، جلال آباد میں عوامی اجتماع کے دوران دھماکہ، 8 جاں بحق متعدد زخمی

افغانستان، جلال آباد میں عوامی اجتماع کے دوران دھماکہ، 8 جاں بحق متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں ایک عوامی احتجاج کے دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا تاہم حکام کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں کہ دھماکہ خود کش تھا یا پھر بارودی مواد پہلے سے نصب کیا گیا تھا۔ افغانستان کے خبر رساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب عوام کی بڑی تعداد ضلع خیوا میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث احتجاج کر رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 685378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش