QR CodeQR Code

مدارس میں زیر تعلیم طلباء کی سرپرستی کیلئے پی ٹی آئی کی حکمت عملی واضح

24 Nov 2017 13:08

گذشتہ روز اسلام آباد میں پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کے پی حکومت کیجانب سے ابتک کئے گئے اسلامی اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اگلے مرحلہ میں اب ہمیں دینی مدارس میں زیر تعلیم لاکھوں بچوں کیجانب بھی توجہ دینی ہوگی، ان بچوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے دینی مدارس میں حصول علم میں مصروف طلباء کو بھی دیگر طلبا کی طرح خصوصی سہولیات دینے اور ان کی حکومتی سرپرستی کیلئے حکمت عملی واضح کرلی ہے اور اس کو اپنے اگلے انتخابی منشور میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد میں پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اب تک کئے گئے اسلامی اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اگلے مرحلہ میں اب ہمیں دینی مدارس میں زیر تعلیم لاکھوں بچوں کی جانب بھی توجہ دینی ہوگی، ان بچوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر تصدیق نے کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی سربراہ نے تاکید کی ہے کہ اس سلسلہ میں جامع سفارشات تیار کرکے انکو پارٹی کے اگلے منشور کا حصہ بنایا جائے، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کو بھی ہدایت کی گئی کہ اس سلسلے میں باقی ماندہ مدت کے دوران ممکنہ اقدامات کا جائزہ لے۔


خبر کا کوڈ: 685384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/685384/مدارس-میں-زیر-تعلیم-طلباء-کی-سرپرستی-کیلئے-پی-ٹی-آئی-حکمت-عملی-واضح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org