0
Friday 24 Nov 2017 13:40

نواز شریف اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، شکست ان کا مقدر ہے، شرجیل میمن

نواز شریف اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، شکست ان کا مقدر ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، سابق وزیراعظم اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، جبکہ شکست ان کا مقدر ہے۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاق کو مضبوط کرنے کیلئے دہرا معیار ختم کرنا ہوگا، احتساب کا دہرا معیار نہیں چلے گا، نواز شریف کو باہر جانے کی بھی اجازت ہے، پنجاب اور سندھ میں الگ الگ قانون ہے اور سندھ میں نیب اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 685392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش