0
Friday 29 Apr 2011 00:40

یوتھ آف پاراچنار نے مطالبات منوانے کیلئے جمعہ کے روز گرینڈ ریلی اور پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا

یوتھ آف پاراچنار نے مطالبات منوانے کیلئے جمعہ کے روز گرینڈ ریلی اور پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ یوتھ آف پاراچنار نے مطالبات منوانے کے لیے جمعہ کے روز گرینڈ ریلی اور پارلیمنٹ کی طرف پیدل مارچ کا اعلان کر دیا۔ یوتھ آف پاراچنار کے منتظمین کے مطابق احتجاجی کیمپ جس کو شروع ہوئے دس دن ہو چکے ہیں،اور یہ احتجاج ایک ماہ پہلے بگن لوئر کرم کے مقام پر طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے طوری و بنگش قبائل کے ۳۳ مسافروں کی بازیابی اور ٹل پاراچنار روڈ کو مکمل طور پر محفوظ بنائے جانے تک جاری رہے گا۔ نمازجمعہ کے بعد سیکٹر جی سکس ٹو سے شروع ہونیوالی گرینڈ ریلی اور پارلیمنٹ کی طرف مارچ میں مختلف تنظمیوں اور سول سوسائٹی کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوتھ آف پاراچنار کے احتجاجی کیمپ نے حکمرانوں بالخصوص رحمان ملک کی نیندیں حرام کر دی ہیں، اور وہ آئے دن کسی وزیر یا بیوروکریٹ کو بھیج کر کیمپ ختم کرنے کے منتیں کر رہے ہیں، لیکن پاراچنار، کرم ایجنسی کے عوام رحمان ملک کے مزید جھوٹے وعدوں اور بیانات سے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 68541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش