0
Friday 24 Nov 2017 20:02

بنوں جیل میں تشدد سے پاراچنار کا شیر افضل نامی قیدی جاں بحق

بنوں جیل میں تشدد سے پاراچنار کا شیر افضل نامی قیدی جاں بحق

اسلام ٹائمز۔ بنوں جیل میں تشدد سے پاراچنار سے تعلق رکھنے والا شیر افضل نامی قیدی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 12 روز قبل انہیں انتظامیہ نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ والدہ شیر افضل کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنوں جیل منتقلی کے 5 روز بعد انتظامیہ نے ان کے بیٹے کی موت کی خبر دیدی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش گھر منتقل ہونے پر پتہ چلا کہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی حکام انہیں انصاف فراہم کریں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے گردن اور پسلیاں توڑ دی گئی تھی۔

خبر کا کوڈ : 685441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش