0
Friday 24 Nov 2017 19:18

ربیع الاول کے مقدس ماہ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، علامہ ناظر تقوی

ربیع الاول کے مقدس ماہ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کراچی میں سرد موسم میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، کے الیکٹرک کو حکومت اپنی تحویل میں لے کر یہ مسئلہ حل کرے، کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی اور مجرمانہ غفلت کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں اور صارفین کو بھیجے جانے والی اضافی بلوں کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے گرم موسم میں بھی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی تھی، اب سردیوں کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے، سردیوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہمیشہ ختم کر دی جاتی تھی، لیکن موجودہ حکومت نے یہ سہولت چھین کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے، وزیراعلی سندھ نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک کے ذمہ داران سے بات ہو گئی ہے اور اب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، تاہم بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ جاری ہے اور عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کے الیکٹرک مافیا وزیراعلیٰ سے بھی زیادہ طاقتور او ر بااختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ، ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر عوام کا تمسخر نہ اڑایا جائے، صوبہ سندھ میں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ علامہ ناظر تقوی نے مطالبہ کیا ہے ربیع الاول کے مقدس ماہ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جائے، تاکہ عوام اپنے پیارے نبی محمد مصطفیٰ (ص) کی محافل اور جشن بھرپور طریقے سے منائیں۔
خبر کا کوڈ : 685443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش