QR CodeQR Code

اورکزئی ایجنسی سے بھاگنے والے شدت پسند طالبان ضلع ہنگو و کوہاٹ میں فرقہ وارانہ فساد کروانا چاہتے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں کا انتباہ

29 Apr 2011 01:17

اسلام ٹائمز:اورکزئی ایجنسی میں جاری ملٹری آپریشن کے بعد شدت پسند طالبان ضلع ہنگو و کوہاٹ میں آکر آباد ہوئے ہیں اور بندوبستی علاقوں میں کھلم کھلا اسلحے کی نمائش کے علاوہ مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پھیلا رہے ہیں


ہنگو:اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنگو اور کویاٹ سے تعلق رکھنے والے عوامی و سماجی حلقوں اور علمائے کرام نے حکومت کو متنبہ کیا ہے اورکزئی ایجنسی سے بھاگنے والے شدت پسند طالبان ضلع ہنگو اور کوہاٹ میں فرقہ وارانہ فساد کروانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں جاری ملٹری آپریشن کے بعد شدت پسند طالبان ضلع ہنگو و کوہاٹ میں آکر آباد ہوئے ہیں اور بندوبستی علاقوں میں کھلم کھلا اسلحے کی نمائش کے علاوہ مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پھیلا رہے ہیں۔ ضلع ہنگو و کوہاٹ کے عوامی و سماجی حلقوں اور شیعہ سنی علمائے کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں دہشت گرد و شدت پسند طالبان کا صفایا کرے کیونکہ یہ شدت پسند ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں امن و امان کو تباہ کرنے کے بھیانک کھیل میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 68545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/68545/اورکزئی-ایجنسی-سے-بھاگنے-والے-شدت-پسند-طالبان-ضلع-ہنگو-کوہاٹ-میں-فرقہ-وارانہ-فساد-کروانا-چاہتے-ہیں-عوامی-سماجی-حلقوں-کا-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org