QR CodeQR Code

انجمن بزم عاشقان رسول(ص) کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد ریلی نواں بھٹہ سے نکالی گئی

24 Nov 2017 20:24

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ میلادالنبی(ص) کا جشن منانا باعث سعادت ہے، جس پر پوری امت کا اتفاق ہے، جلوس میلاد پیارے نبی(ص)سے محبت اور عشق کا اظہار کرنے بہترین طریقہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل انجمن بزم عاشقانِ رسول(ص) نواں بھٹہ نواب پور روڈ کے زیراہتمام ساتویں سالانہ مشعل بردار میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جسکی قیادت ڈاکٹر محمد یٰسین، محمد تسلیم عطاری، متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی، ملک عمران رجوانہ، ملک محمد زاہد، ملک ناصر رجوانہ، حافظ معین چشتی، رکن الدین ندیم حامدی، رائو محمد عارف رضوی، محمد جلال، محمد زاہد قریشی، ملک رضوان رجوانہ، قاری غلام مصطفےٰ عطاری، قاری محمد قاسم رضوی، قاری عزیزالرحمن خان قادری، حاجی اقبال عادل، قاری توفیق حامدی، قاری غلام شبیر سواگی، حاجی اقبال یوسف نقشبندی، حافظ منظور الہی حامدی، محمد افضل فرید، مرزا ارشدالقادری، صاحبزادہ اشرف کے علاوہ مشائخ عظام، علمائے کرام اور معززین شہر نے کی۔ مشعل بردار ریلی نواں بھٹہ سے شروع ہوکر چونگی نمبر 5، سکیم موڑ، صدیقیہ روڈ، باٹا چوک گلگشت کالونی، جلال مسجد، گردیزی مارکیٹ، گول باغ، سلطان آباد روڈ، کھیڑا آباد، لودھی کالونی چوک سے ہوتی ہوئی دیوان کے باغ پر اختتام پذیر ہوئی، میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی ولادت کا جشن منانا باعث سعادت ہے، جس پر پوری امت مسلمہ کا اتفاق ہے، امت مسلمہ صدیوں سے اپنے پیارے نبی(ص) کی ولادت کا جشن منا رہی ہے اور قیامت تک مناتی رہے گی۔ انجمن بزم عاشقان رسول (ص) کے صدر محمد تسلیم عطاری نے کہا کہ ہر کوئی اپنے پیارے نبی(ص) سے محبت کا اظہار اپنے اپنے انداز میں کرتا ہے، جلوسِ میلاد پیارے نبی(ص) سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، میلاد ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 685458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/685458/انجمن-بزم-عاشقان-رسول-ص-کے-زیراہتمام-مشعل-بردار-میلاد-ریلی-نواں-بھٹہ-سے-نکالی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org