0
Friday 24 Nov 2017 23:50

مہاجر اتحاد تحریک کا آئندہ عام انتخابات میں تمام نشستوں پر امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان

مہاجر اتحاد تحریک کا آئندہ عام انتخابات میں تمام نشستوں پر امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدرنے کہا ہے کہ سندھ میں مہاجر نہ تو کسی غیر مہاجر جماعت کیلئے استعمال ہوں گے اور نہ ہی مہاجر جدوجہد سے لاتعلقی اختیار کریں گے، مہاجر کل بھی مضبوط تھے اور آج بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے برسرپیکار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی سے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے 26 نومبر کو گلشن اقبال میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے بھی وفود کو دعوت دی۔ سلیم حیدر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ عناصر جو لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اُن کا کڑا احتساب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں مہاجر اتحاد تحریک ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، ہماری کوشش ہے کہ مہاجر قیادتیں باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر مہاجر گرینڈ الائنس کا حصہ بنیں، تاکہ مہاجر ووٹ بینک منتشر ہونے کے بجائے مستحکم رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر کٹ تو سکتا ہے، لیکن بٹ نہیں سکتا اور آنے والے انتخابات میں کراچی اور حیدرآباد کے مہاجر دیگر جماعتوں حیران کن نتائج دیں گے، جو جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ وہ مہاجر قوت میں نقب لگا کر مہاجر ووٹ بینک کو اپنے لئے استعمال کر لیں گے، انہیں ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 685522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش