QR CodeQR Code

اسلام آباد آپریشن کے خلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے، ملتان میں میٹرو سروس بند

25 Nov 2017 14:30

ملتان میں چوک کمہارانوالہ پر جماعت اہلسنت اور دیگر جماعتوں نے دھرنا دیا جس کے باعث میٹرو سروس عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، علاوہ ازیں ملتان کے 9 نمبر چونگی، 14نمبر چونگی، عیدگاہ، چوک کچہری اور چوک شاہ عباس پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیا گیا، جس کے خلاف تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کر دیں اور ٹائر نذر آتش کیے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں جماعت اہلسنت، تحریک لبیک یارسول اللہ، جمعیت علمائے پاکستان، جماعت اہلسنت اور دیگر اہسنت جماعتوں کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے اور دھرنے شروع ہوگئے ہیں، ملتان میں پانچ مقامات پر اہلسنت جماعتوں کے زیراہتمام دھرنوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملتان میں چوک کمہارانوالہ پر جماعت اہلسنت اور دیگر جماعتوں نے دھرنا دیا جس کے باعث میٹرو سروس عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، علاوہ ازیں ملتان کے 9نمبر چونگی، 14نمبر چونگی، عیدگاہ، چوک کچہری اور چوک شاہ عباس پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جب تک حکومت مستعفی نہیں ہوتی احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 685640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/685640/اسلام-آباد-آپریشن-کے-خلاف-ملتان-سمیت-جنوبی-پنجاب-بھر-میں-احتجاجی-مظاہرے-میٹرو-سروس-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org