QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، 5 عسکریت پسند منصوبہ بندی کے دوران بارودی مواد سمیت گرفتار

25 Nov 2017 14:32

بیان کیمطابق ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بیٹھک میں کسی خاص مقام کو نشانہ بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے تھے جنکے قبضے سے 10 کلو گرام بارودی مواد جسے پلاسٹک کی بالٹی میں رکھا گیا تھا، ایک کلو گرام نٹ اور بال بیئرنگ، بیٹری، 3 فٹ سیفٹی فیوز، 5 فٹ پرائمہ کارڈ، ایک ڈیٹونیٹر اور 2 پستولیں برآمد کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 عسکریت پسندوں کو تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے رنگے گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور سے جاری بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ریجن سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دیہہ نواب محلہ صدیق اکبر میں محمد یوسف نامی شخص کے بیٹھک پر چھاپہ مارا جہاں سے 5 دہشت گردوں محمد وقاص، محمد صدیق، محمد عامر، محمد یوسف اور عمر فاروق کو گرفتار کرلیا۔ بیان کے مطابق ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بیٹھک میں کسی خاص مقام کو نشانہ بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے تھے جن کے قبضے سے 10 کلو گرام بارودی مواد جسے پلاسٹک کی بالٹی میں رکھا گیا تھا، ایک کلو گرام نٹ اور بال بیئرنگ، بیٹری، 3 فٹ سیفٹی فیوز، 5 فٹ پرائمہ کارڈ، ایک ڈیٹونیٹر اور 2 پستولیں برآمد کرلی۔ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد 24 اپریل 2017 کو تھانہ یونیورسٹی پولیس پر حملے میں بھی مطلوب تھے جس کے نتیجہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ان کے 2 ساتھی دہشت گرد مطیع اللہ اور کاشف جمال مارے گئے تھے۔ ملزمان کو گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 685641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/685641/ڈی-آئی-خان-5-عسکریت-پسند-منصوبہ-بندی-کے-دوران-بارودی-مواد-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org