QR CodeQR Code

فاٹا میں 61 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

25 Nov 2017 14:37

ڈائریکٹر کیمطابق فاٹا میں معیاری تعلیم کا حصول ممکن بنانے کیلئے 12 ملین جبکہ مواصلاتی نظام کیلئے 3 ملین روپے رکھے گئے ہیں اسی طرح تعمیرات پر 26 ملین اور کھیلوں پر 20 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں ترقیاتی کاموں کےلئے 6 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سکندر قیوم کی سربراہی میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کےلئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر انفارمیشن فاٹا کے مطابق اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور نئے سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹر کے مطابق فاٹا میں معیاری تعلیم کا حصول ممکن بنانے کےلئے 12 ملین جبکہ مواصلاتی نظام کےلئے 3 ملین روپے رکھے گئے ہیں اسی طرح تعمیرات پر 26 ملین اور کھیلوں پر 20 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری زبیر قریشی، سیکرٹری ایڈمن میاں محمد اور سیکرٹری سوشل ویفلیئر سمیت فاٹا سیکرٹری کے اعلیٰ حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 685643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/685643/فاٹا-میں-61-ملین-روپے-کے-ترقیاتی-منصوبوں-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org