0
Saturday 25 Nov 2017 15:14

اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع

اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ فیض آباد دھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، ادھر کراچی میں بھی مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لئے آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ نجی نیوز چینل کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو گیا ہے، فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد کراچی میں بھی مظاہرین مشتعل ہوگئے ہیں اور شدید نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکاء نے ایم اے جناح روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی ہے، جس کے باعث مظاہرین کو منتشر کرانے کے لئے دھرنے کے اطراف مختلف تھانوں کی موبائلیں اور پولیس افسران و اہلکار پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اب تک دھرنے کے اطراف 6 پولیس موبائلیں اور پولیس اہلکار پہنچ چکے ہیں، دھرنے کی جگہ پر کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے، تاہم دھرنے کے شرکاء نے پولیس کو پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 685656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش