0
Saturday 25 Nov 2017 19:29

تاجر کی بلاوجہ گرفتاری کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے والدین کا احتجاجی مظاہرہ

تاجر کی بلاوجہ گرفتاری کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے والدین کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران تحصیلدار چوک کے نائب صدر یونس قریشی کو تین روز سے بلاوجہ تھانہ لوہاری گیٹ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے بزرگ والد عثمان قریشی کی قیادت میں اہلخانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر دیا، جس پر پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے بیٹے کی رہائی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، ملتان پریس کلب کے سامنے تحصیلدار چوک کے علاقہ کے رہائشی بزرگ شہری عثمان قریشی نے اپنے اہلخانہ شیخ فیضان، رضیہ بی بی، فرح یونس، فاطمہ یونس، مسرت، نگہت، اشرف، عرفان، فہد اختر، ڈاکٹر سلیم، تاجر رہنما ملک صدیق تھہیم، شیخ شفیق کے ہمراہ بیٹے یونس قریشی کی بلاوجہ تھانہ لوہاری گیٹ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جبکہ اس موقع پر مقامی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے بیٹے کی جلد رہائی کو یقینی بنایا جائے گا، جس کے بعد وہ اہلخانہ کو ساتھ لے گئے، جبکہ متاثرہ شہری کے والد عثمان قریشی اور فیضان نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے ان سے یونس قریشی کی رہائی کے لئے دس لاکھ روپے مانگے جس پر ہم نے بمشکل لوہاری گیٹ پولیس کو دو لاکھ روپے دیئے، لیکن پھر بھی اسے رہا نہیں کیا گیا، بلکہ اس پر مزید تشدد کی انتہا کر دی گئی اور اب ان کا بھائی کہاں ہے لوہاری گیٹ پولیس نے بتانے سے انکار کر دیا ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس، آئی جی، آر پی او، سی پی او سے فوری طور پر بھائی کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 685708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش