0
Sunday 26 Nov 2017 00:37

اہم اجلاس میں دوبارہ آپریشن کی پولیس اور انتظامیہ نے مخالفت کر دی

اہم اجلاس میں دوبارہ آپریشن کی پولیس اور انتظامیہ نے مخالفت کر دی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے دوبارہ آپریشن کی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنے کے خلاف ایکشن کے بعد کی صورتحال پر غور کے لئے احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس 2گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں راولپنڈی، اسلام آباد انتظامیہ ،چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی، ڈی سی او اور ایس ایس پی شریک تھے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس کا حصہ بنے رہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دھرنے کے خلاف صبح سویرے شروع کئے گئے آپریشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر دوبارہ آپریشن کا آپشن بھی زیر غور رہا۔ ذرائع کے مطابق دو گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں دوبارہ آپریشن کی تجویز پر اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے اس کی مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال کوئی فیصلہ نہ ہونے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 685786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش