0
Sunday 26 Nov 2017 16:55

پنجاب میں 2 روز کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

پنجاب میں 2 روز کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا  مشہود احمد خان کی جانب سے جاری کئے گئے خصوصی مراسلے میں تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایات کی گئی ہیں کہ ملک میں کشیدہ صورتحال کے باعث سوموار اور منگل کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی سربراہ نے ادارہ کھلا رکھا تو نہ صرف نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا بلکہ محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 685887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش