0
Sunday 26 Nov 2017 17:01

کشیدہ صورتحال کے پیش نظر جاتی امراء کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

کشیدہ صورتحال کے پیش نظر جاتی امراء کی سکیورٹی سخت کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امن و امان کی گشیدہ صورتحال اور شریف خاندان کی رہائشگاہ کے باہر مکنمہ احتجاج کے پیش نظر جاتی امراء فارم ہاوس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ شہر لاہور کی گشیدہ صورتحال اور مخلتف مقامات پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرہ کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے فارم ہاوس جاتی امراء کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ جاتی امراء کو جانیوالے راستوں پر کنٹرز رکھ کر راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ مکمنہ احتجاج کے پیش نظر 800 پولیس اہلکاروں کو وہاں تعینات کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ممکمہ احتجاج کے پیش نظر وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو آنسو گیس کے شیل اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 685888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش