0
Sunday 26 Nov 2017 17:35

خیبرپختونخوا، تباہی کا منصوبہ ناکام، ڈیرہ سے5 دہشت گرد گرفتار

خیبرپختونخوا، تباہی کا منصوبہ ناکام، ڈیرہ سے5 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 عسکریت پسندوں کو تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے رنگے گرفتار کرلیا ہے، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ریجن سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دیہہ نواب محلہ صدیق اکبر میں محمد یوسف نامی شخص کے بیٹھک پر چھاپہ مارا جہاں سے 5 دہشت گردوں محمد وقاص ولد محمد زبیر، محمد صدیق ولد غلام قاسم،، محمد عامر ولد اللہ بخش، محمد یوسف ولد غلام صدیق اور عمر فاروق ولد ثناءاللہ کو گرفتار کرلیا۔ بیان کے مطابق ملزمان کسی خاص مقام کو نشانہ بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے تھے جن کے قبضے سے 10 کلو گرام بارودی مواد جسے پلاسٹک کی بالٹی میں رکھا گیا تھا، ایک کلو گرام نٹ اور بال بیئرنگ، بیٹری، 3 فٹ سیفٹی فیوز، 5 فٹ پرائمہ کارڈ، ایک ڈیٹونیٹر اور 2 پستولیں برآمد کرلی،گرفتار دہشت گرد 24 اپریل 2017 کو تھانہ یونیورسٹی پولیس پر حملے میں بھی مطلوب تھے جس کے نتیجہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ان کے 2 ساتھی دہشت گرد مطیع اللہ اور کاشف جمال مارے گئے تھے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 685890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب