0
Sunday 26 Nov 2017 18:23

میلاد کونسل کے زیراہتمام سالانہ میلاد ریلی، لبیک یارسول اللہ کے نعرے، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

میلاد کونسل کے زیراہتمام سالانہ میلاد ریلی، لبیک یارسول اللہ کے نعرے، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے زیراہتمام 26 ویں سالانہ میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا، میلاد ریلی میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ علماء کرام، سیاسی و مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، میلاد ریلی ختم نبوت ریلی میں تبدیل ہو گئی، میلاد ریلی میلاد چوک شاہ رکن عالم سے شروع ہو کر گلشن مارکیٹ، مدنی چوک، چوک کمہاراں اور رحیم چوک سے ہوتے ہوئی حضرت ابوبکر مسجد گلشن مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوئی۔ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں نکالی گئی میلاد ریلی کے قائدین اور شرکاء کا جگہ جگہ استقبال اور دستار بندی کی گئی، جبکہ شرکاء کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا، ریلی میں اونٹ ریڑھی، گدھا ریڑھی، رکشا، ٹرک، کاروں، سائیکلوں اور موٹر سائیکلوں سمیت مختلف سواریوں پر شرکاء موجود تھے، ریلی میں رکن الدین ندیم حامدی، صدر متحدہ میلاد کونسل زاہدبلال قریشی، ساجد قادری، رائو محمد عارف رضوی، مسعود خالد علوی، حافظ منظور الہی حامدی، حاجی محمد رفیق، شیخ عمران ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ریلی کے راستے میں شہریوں نے جگہ جگہ دودھ، پانی کی سبیلیں لگائیں اور لنگر تقسیم کیا گیا، ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت محمد (ص)تمام عالمین کے لئے رحمت بن کر آئے اور رہتی دنیا تک جامع ترین ضابطہ حیات عطا فرمایا، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا وآخرت کی کا میابیاں حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، امن وسلامتی کا حصول صرف اور صرف پیغمبر اسلام کے دامن سے وابستگی سے ہی ممکن ہے، پیغمبر اسلام کا امتی کبھی دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث نہیں ہو سکتا۔ میلادالنبی(ص)کے زریعے محبتوں کے پیغام کو عام کیا جا سکتا ہے، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج تاجدارِ کائنات (ص)کے دیوانے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی خاطر سڑکوں پر موجود ہیں، ہم آج کی اس میلاد ریلی کو شہداء ختم نبوت کے نام کرتے ہیں، اور عزم کرتے ہیں کہ تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 685897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش