0
Sunday 26 Nov 2017 23:33
لبنانی وزيراعظم کا سعودی عرب میں استعفٰی جبری تھا

حزب اللہ لبنان کا مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار

حزب اللہ لبنان کا مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان، ملک کے اندرونی معاملے پر مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ حزب اللہ کی خارجہ تعلقات کے سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ نے ہمیشہ غیر ملکی دباؤ کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، ہم ملک کے اندر اپنے شرکاء سے مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں، ہم حقیقی مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لبنان کے وزيراعظم کا سعودی عرب میں استعفٰی جبری تھا، جسے لبنان میں کشیدگی پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا، لیکن لبنان کی سیاسی قیادت نے غیر ملکی سازش کو ناکام بنا دیا اور ہم اس سلسلے میں لبنان کے صدر میشل عون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 685959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش