0
Monday 27 Nov 2017 10:22

طاہرالقادری پر پاکستان کی زمین تنگ کرنیوالوں پرآج ملک کی زمین تنگ ہوچکی ہے،خرم نوازگنڈاپور

طاہرالقادری پر پاکستان کی زمین تنگ کرنیوالوں پرآج ملک کی زمین تنگ ہوچکی ہے،خرم نوازگنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن کے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے کی خواہش مند اشرافیہ اور انکے حواریوں پر برسراقتدار ہوتے ہوئے آج پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔ نواز شریف ٹولہ اللہ کی پکڑ میں آ چکا ہے، اداروں کو آنکھیں دکھانے والے طلال، دانیال، نہال اور خواجے کہاں ہیں؟ حکمرانوں کو اپنی عوامی مقبولیت کی اوقات کا اندازہ ہو جانا چاہیے، عوام کی عدالت میں جانے کی بڑھکیں مارنے والوں کو عوامی عدالت سے جوتے پڑ رہے ہیں، حالیہ واقعات میں شہید ہونیوالے شہریوں کے قتل کے مقدمات وزیر داخلہ، وزیراعظم کیخلاف درج کئے جائیں، پاکستان کو بدامنی کی آگ میں جھونکنے والے حکمران فی الفور اقتدار چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے 14 کارکن شہید ہوئے مگر ہم نے انصاف کیلئے صرف عدالتوں کی طرف دیکھا، کسی بھی مرحلے پر قانون ہاتھ میں نہیں لیا، اس کے باوجود موجودہ قاتل حکمرانوں نے ہمارا مذاق اڑایا، ہماری قیادت کے طیارے کا رخ بدلا گیا، ایف آئی آر کے اندراج کے حق سے محروم کیا گیا، ہم پر سیکڑوں جھوٹے مقدمات بنائے گئے، آج جھوٹا ٹولہ اللہ کی گرفت میں آ چکا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ فرحت حسین شاہ نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں شہید ہونیوالے شہریوں کی اموات پر دلی دکھ ہے، قاتل حکمرانوں نے عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کرنیوالے عناصر کو تحفظ دے کر کروڑوں اسلامیان پاکستان کے مذہبی جذبات کی توہین کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صفائی پر مبنی ویڈیوز جاری کرنے کی بجائے وزیر قانون ذمہ داروں کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی حکمران اور حکومت کو اتنا رسوا ہوتے ہوئے نہیں دیکھا جتنا اشرافیہ کو ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے ساتھی گالی بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 685992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش