QR CodeQR Code

سوات میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

27 Nov 2017 15:46

پولیس کے مطابق آج صبح بویو کلی کے علاقہ میں کھنڈر نما مکان سے ایک لڑکے اور لڑکی لاشیں ملی جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، مقتولین کے جسموں پر تشدد کے نشانات بھی واضح ہیں جنکی شناخت یوسف شاہ اور اختر مینا کے ناموں سے ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع سوات کے علاقہ کالام میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر جوانسال لڑکا اور لڑکی کو وحشیانہ تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق آج صبح بویو کلی کے علاقہ میں کھنڈر نما مکان سے ایک لڑکے اور لڑکی لاشیں ملی جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین کے جسموں پر تشدد کے نشانات بھی واضح ہیں جن کی شناخت یوسف شاہ اور اختر مینا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یوسف شاہ اور اختر مینا پسند کی شادی رچانے کیلئے گذشتہ شب اپنے گھروں سے نکلے تھے۔ تشدد شدہ لاشیں کالام ہستال منتقل کردی گئی ہے تاہم تاحال کسی نے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 686071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/686071/سوات-میں-غیرت-کے-نام-پر-لڑکا-اور-لڑکی-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org