0
Monday 27 Nov 2017 17:43

ملتان، 8ربیع الاول کا مرکزی جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ملتان، 8ربیع الاول کا مرکزی جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام ٹائمز۔ 8ربیع الاول شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کے مناسبت سے عزاداری کا آخری جلوس چُپ تعزیہ ملتان میں پُرامن طور اختتام پذیر ہوگیا، لائسنسدار اخلاق حیدر صدیقی کے گھر سے شبہیہ تابوت حضرت امام حسن عسکری کا ماتمی جلوس صبح 10 بجے برآمد ہوا جو اپنے قدیمی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد جعفریہ محلہ ناصر آباد جھک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں ملتان بھر سے ماتمی انجمنیں اور عزادار شریک تھے، مرکزی صدر تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین مہر مزین چاون، وائس چیئرمین سید عارف اختر کاظمی، سید حسنین علی بخاری، سید موسیٰ رضا بخاری، محمد عامر خان، سید خادم حسین بخاری، سید قاسم نقوی، غلام عباس، بدر اعجاز، رئیس حسین، حاجی اشرف، امتیاز حسین صدیقی، فصیح حیدر، آفتاب حیدر، عمار مہدی، اشفاق حیدر جیو و دیگر شریک عزا تھے۔ جلوس عزا سے قبل رہائشگاہ اخلاق حیدر صدیقی پر مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے علامہ سید کاشف ظہور نقوی، عمار مہدی اور علامہ غلام مصطفی انصاری نے خطاب کیا اور فلسفہ شہادت حضرت امام حسن عسکری پر مفصل روشنی ڈالی، یاد رہے کہ درج بالا مجلس عزاء اور ماتمی جلوس ایام عزا کے سلسلے کا آخری پرسہ ہے جو کہ یکم محرم الحرام سے شروع ہوئے ہیں اور جن کا اختتام 8 ربیع الاول کو ہر سال کیا جاتا ہے۔ یہ مجالس اور جلوس عزا اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں مدینة الاولیاء ملتان کی شناخت ہیں، جن میں کثیر تعداد میں اہل تشیع حضرات کیساتھ ساتھ اہلسنت برادران بھی نہایت عقیدت و احترام سے ہر سال جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 686104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش