QR CodeQR Code

لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران کے گھر غیر ملکی مبینہ جاسوس بیویوں کا انکشاف

27 Nov 2017 18:07

وفاقی محکمہ داخلہ نے پنجاب حکومت کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے ہے کہ لاہور پولیس کے ایسے افسران جنہوں نے غیر ملکی خواتین سے شادی کر رکھی ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور پولیس کے افسران کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جلد ہی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران کے گھر غیر ملکی مبینہ جاسوس بیویوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وفاقی محکمہ داخلہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے کچھ اعلیٰ افسران نے غیر ملکی خواتین سے شادیاں کر رکھی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ غیر ملکی بیویاں اپنے شوہروں سے اہم راز اگلوا کر اپنے اپنے ممالک بھجواتی ہیں۔ اس مبینہ انکشاف کے بعد وفاقی محکمہ داخلہ نے پنجاب حکومت کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ لاہور پولیس کے ایسے افسران جنہوں نے غیر ملکی خواتین سے شادی کر رکھی ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور پولیس کے افسران کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جلد ہی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ پولیس افسران ایسے ہیں جن کی بیویاں برطانوی، امریکی اور نارویجن ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے بعد وفاقی حکومت اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرئے گی۔


خبر کا کوڈ: 686111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/686111/لاہور-پولیس-کے-اعلی-افسران-گھر-غیر-ملکی-مبینہ-جاسوس-بیویوں-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org