QR CodeQR Code

امریکی صدر اوباما کا اپنی قومی سلامتی کی ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان، لیون پنیٹا وزیر دفاع اور ڈیوڈ پیٹریاس سی آئی اے کی سربراہی کیلئے نامزد

29 Apr 2011 09:44

اسلام ٹائمز:ڈیوڈ پیٹریاس ستمبر میں سی آئی اے چیف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل جوہن ایلن افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر بنائے جائیں گے۔ یہ امریکا کی نیشنل سیکورٹی ٹیم میں بڑی اور اہم تبدیلیاں ہیں۔ امریکی صدر نے ریان سی کروکر کو افغانستان کے لئے نیا سفیر نامزدکرنے کا بھی اعلان کیا ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی قومی سلامتی کی ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا کو نیا وزیر دفاع نامزد کر دیا۔ وہائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا نیا چیف، جبکہ افغانستان میں ان کی ذمے داریاں امریکی سینٹرل کمانڈ کے نائب سربراہ لیفٹننٹ جنرل جان ایلن کو سونپنے کے علاوہ سینئر امریکی سفارتکار ریان کروکر کو افغانستان کیلئے نیا امریکی سفیر نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان تمام افراد کی ان کے نئے عہدوں پر تعیناتی امریکی سینیٹ کی منظوری سے ہو گی۔ پنیٹا موجودہ امریکی سیکریٹری دفاع رابرٹ گیٹس کی جگہ سنبھالیں گے جو رواں برس اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
ڈیوڈ پیٹریاس ستمبر میں سی آئی اے چیف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل جوہن ایلن افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر بنائے جائیں گے۔ یہ امریکا کی نیشنل سیکورٹی ٹیم میں بڑی اور اہم تبدیلیاں ہیں۔ امریکی صدر نے ریان سی کروکر کو افغانستان کے لئے نیا سفیر نامزدکرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ریان سی کروکر اس سے پہلے پاکستان میں امریکا کے سفیر کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 68613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/68613/امریکی-صدر-اوباما-کا-اپنی-قومی-سلامتی-کی-ٹیم-میں-تبدیلیوں-اعلان-لیون-پنیٹا-وزیر-دفاع-اور-ڈیوڈ-پیٹریاس-سی-آئی-اے-سربراہی-کیلئے-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org