0
Monday 27 Nov 2017 16:49
کسی کو بھی حماس کو غیر مسلح کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی

اسرائیل کیخلاف مسلح جدوجہد ترک نہیں کرینگے، محمود الزہار

لبنان کیخلاف شروع کی جانیوالی کوئی بھی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی
اسرائیل کیخلاف مسلح جدوجہد ترک نہیں کرینگے، محمود الزہار
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی تحریک حماس نے اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد ترک کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حماس کے سینیئر رہنما محمود الزہار نے نباء پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حماس کا کوئی بھی رکن مسلح جدوجہد کو ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی حماس کو غیر مسلح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محمود الزہار نے قومی پالیسی کی تدوین کے لئے قومی اسمبلی کے انتخابات کرائے جانے کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا قومی پالیسی کی تدوین کی اولین شرط ہے۔ حماس کے سینیئر رہنما نے واضح کیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی نے دسمبر کے شروع میں غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا نہ کیں تو حماس نئے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ محمود الزہار نے یہ بات زور دے کر کہی کہ لبنان کے خلاف شروع کی جانے والی کوئی بھی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت خطے کے ممالک ملی اور اسلامی پالیسیوں کی تدوین میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 686161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش