0
Tuesday 28 Nov 2017 17:52

سندھ ہائیکورٹ کے 5 مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا، جس کے بعد مستقل ججز کی تعداد 34 ہوگئی

سندھ ہائیکورٹ کے 5 مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا، جس کے بعد مستقل ججز کی تعداد 34 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے 5 مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا، جس کے بعد مستقل ججز کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ نئے مستقل ججز سے حلف چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے لیا، حلف اٹھانے والے ججوں میں جسٹس فہیم احمد صدیقی، جسٹس خادم حسین، جسٹس عمر سیال، جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس یوسف علی سعید شامل ہیں۔ نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 686327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش