QR CodeQR Code

کوئی بھی ادارہ یا شخص کرپشن میں ملوث پایا گیا تو ہم اس کے خلاف کاروائی کریں گے، عبدالحفیظ خان

28 Nov 2017 18:21

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ 9 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرپشن کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا، اس حوالے سے ملتان میں 27 نومبر سے 12 دسمبر تک ملتان میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل نیب عبدالحفیظ خان نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے پاکستان کے تمام ادارے برابر ہیں، اگر کوئی بھی ادارہ یا شخص کرپشن میں ملوث پایا گیا تو ہم اس کے خلاف کاروائی کریں گے، کسی بھی ادارے یا شخص کے خلاف کاروائی کے آرڈر اسلام آباد سے ہوتا ہے اور ہم ویڈیو لنک پر براہ راست اجلاس میں شریک ہوتے ہیں، نیب کی جانب سے جو بھی فیصلہ جات کیے جا رہے ہیں یہ سب میرٹ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، ہمارے فیصلوں میں نہ کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی کی بے جا حمایت کی جاتی ہے، نیب کا کام قدرے مشکل ہوتا ہے، کوشش کی جاتی ہے کہ کسی بے گناہ کو نہ گرفتار کیا جائے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالحفیظ خان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں ہمیں واپڈا اور غیرقانونی کالونیوں کے کیسز کا سامنا ہے، اس خطے میں سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا اور بااثر جاگیرداروں کے قبضے ہیں، ریلوے، محکمہ انہار اور اوقاف کی زمینوں پر قبضے بہت زیادہ ہیں، ہم عوام کو باشعور بنانے کے لیے ایک مہم چلا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری جو آنے والی نسل ہے وہ کرپشن اور اس طرح قبضہ مافیا سے دور ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ 9 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرپشن کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا، اس حوالے سے ملتان میں 27 نومبر سے 12 دسمبر تک ملتان میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 686332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/686332/کوئی-بھی-ادارہ-یا-شخص-کرپشن-میں-ملوث-پایا-گیا-ہم-اس-کے-خلاف-کاروائی-کریں-گے-عبدالحفیظ-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org