0
Tuesday 28 Nov 2017 19:26

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، 4 شادی ہالز مسمار

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، 4 شادی ہالز مسمار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نارتھ کراچی میں رفاہی پلاٹس خالی کرانے کیلئے کے ڈی اے عملے کا آپریشن، 3 شادی ہالز اور بلاک ورکس مسمار کردیئے، ہیوی مشینری کے ذریعے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کے ڈی اے کا رفاعی پلاٹوں پر تعمیرات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ کے ڈی اے کی ٹیم نے گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور یونیورسٹی روڈ پر قائم شادی ہال مسمار کر دیئے، یونیورسٹی روڈ پر ایک جبکہ نارتھ کراچی میں تین شادی ہال مسمار کئے گئے، آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز میں شہر کے تمام رفاہی پلاٹس خالی کرانے کا حکم دیا تھا، گزشتہ روز بھی سرجانی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران شادی ہال اور مکانات منہدم کردیئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 686348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش