0
Tuesday 28 Nov 2017 22:37
داعش کی شکست کے بعد ہونے والے انکشافات

صحرا میں داعش کے خفیہ تیل کے گودام

صحرا میں داعش کے خفیہ تیل کے گودام
اسلام ٹائمز۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے ریگستانی علاقوں میں چھپے ہوئے داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس دوران تیل کے کئی خفیہ گودام دریافت کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کے تمام شہروں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے جس کی وجہ سے بہت سارے دہشت گردوں نے ریگستانی علاقوں کا رخ کیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے گزشتہ ہفتے کو کہا تھا کہ داعش کے جنگجوؤں کو فوجی لحاظ سے شکست دی جا چکی ہے۔ وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ عراق میں داعش کو ہم نے فوجی طور پر ختم کر دیا ہے اور اس کے زیر قبضہ تمام علاقوں کو واپس لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مغربی علاقے الانبار سے ملحقہ ریگستانی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن بھی عنقریب ختم ہو جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 686370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش