0
Tuesday 28 Nov 2017 22:44
صیہونی حکومت کی ہرزہ سرائی

اس بار لبنان جنگ میں سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنائیں گے

اس بار لبنان جنگ میں سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنائیں گے
اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے اسرائیل کے لئے موجود خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے حزب اللہ کی توانائیوں کے سلسلے میں سید حسن نصراللہ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں انہیں قتل کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان رونین مانیلیس کا کہنا ہے کہ لبنان کیساتھ اگلی جنگ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا جائے گا۔ نیتن یاہو نے حزب اللہ کے سکرٹری جنرل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو نشانہ بنانے میں سنجیدہ ہے، اگلی جنگ میں سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے حکام کی جانب سے لبنانی اور فلسطینی مسلمانوں کو اس قسم کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہے، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر مسلمانوں کی جانب سے کسی امریکی یا صہیونی عہدیدار کو اس قسم کی دھمکی دی جاتی تو مغربی میڈیا سمیت بعض نام نہاد اسلامی ممالک کے ذرائع ابلاغ ان کو دہشتگرد قرار دیتے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فوجی عہدیداروں کا اہم اجلاس جس کو اسلامی اتحادی فوج کے نام سے پکارا جا رہا ہے، منعقد کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا میں سعودی عرب کے ابھرتے ہوئے شہزادے اور ولی عہد محمد بن سلمان کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ان کے اسرائیل کے ساتھ بہت اچھے مراسم ہیں۔ حزب اللہ کو اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترک دشمن کے حوالے سے دیکھا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں اسرائیل کا اس قسم کا بیان بہت معنی خیز ہے۔
خبر کا کوڈ : 686373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش