0
Wednesday 29 Nov 2017 11:01

صحافی پر قاتلانہ حملے کیخلاف کوہاٹ کی صحافی برادری کا احتجاجی مظاہرہ

صحافی پر قاتلانہ حملے کیخلاف کوہاٹ کی صحافی برادری کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں صحافی پر قاتلانہ حملے کے خلاف صحافی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں ضلع کے صحافیوں کے علاوہ تاجر اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ کچہری چوک میں ہوئے اس مظاہرے کے شرکاء نے شہریوں کے تحفظ میں ناکامی پر حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر دھمکی دی کہ صحافی حلیم حیدر پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر صوبہ بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے حلیم حیدر پر ہوئے حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یاد رہے کہ پانچ روز قبل گڑھی بنوریان میں حلیم حیدر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے، جو تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور بعض ذرائع کے مطابق سر میں گولیاں لگنے سے ان کی ایک آنکھ کے ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 686469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش