0
Wednesday 29 Nov 2017 11:07

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون
اسلام ٹائمز۔ مردان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 34 موٹر سائیکلوں اور ایک رکشے کے ساتھ دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ ضلعی پولیس افسر میاں سعید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے مردان میں موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا، جس کی روک تھام کیلئے دو خفیہ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اور ان کی مدد سے جان محمد اور حیدر نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر مختلف علاقوں سے 34 موٹر سائیکلیں اور ایک تیز رفتار رکشہ برآمد کیا گیا، جن میں سے بیشتر گاڑیاں وہ بیچ بھی چکے تھے۔ پولیس کے مطابق ضروری قانونی چارہ جوئی کے بعد یہ تمام گاڑیاں اپنے اپنے مالکان کے حوالے کردی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 686470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش