QR CodeQR Code

سبی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

29 Nov 2017 17:18

سانگان میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ عین اس وقت پھٹی جب ایف سی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی تباہ ہوگئی جب کہ اس میں سوار 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے كی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھاکر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ سبی کے علاقے سانگان میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ عین اس وقت پھٹی جب ایف سی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی تباہ ہوگئی جب کہ اس میں سوار 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے كی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھاکر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔ دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ایف سی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 686563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/686563/سبی-بارودی-سرنگ-کے-دھماکے-میں-2-اہلکار-جاں-بحق-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org