0
Wednesday 29 Nov 2017 18:27

کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں سے علامہ عارف واحدی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، علامہ شبیر میثمی

کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں سے علامہ عارف واحدی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، علامہ شبیر میثمی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی نے علامہ عارف واحدی کی کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں سے ملاقات کی تردید کر دی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے آڈیو بیان میں انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی مسرور نواز جھنگوی کے دعویٰ کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ میری خود علامہ عارف واحدی سے بات ہوئی ہے، فیس بک پر مسرور نواز جھنگوی کی تحریر غلط ہے، اس کی اپنی بنائی ہوئی ہے، کالعدم جماعت سے نہ کوئی میٹنگ ہوئی ہے نہ ہی کوئی سفارشات پیش کی گئی ہیں، کچھ لوگوں نے اگر اپنی طرف سے کوئی کام کیا اور بات کو یہاں تک پہنچایا ہے تو اس میں شیعہ علماء کونسل، علامہ عارف واحدی یا تنظیم کے کسی بھی فرد کا کوئی حصہ نہیں ہے، اس کو کلی طور پر علامہ عارف واحدی نے رد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 686584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش