QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے نادرا کیخلاف رٹ نمٹا دی

29 Nov 2017 18:59

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزار کو تمام دستاویزات سمیت نادراکے ریجنل انکوائری بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے بیان الحق کی نادرا کیخلاف دائر رٹ کو نمٹا تے ہوئے درخواست گزار کو ریجنل ویری فکیشن بورڈ کے سامنے دستاویزات سمیت پیش ہونے اور بورڈ کو ایک ماہ کے اندر درخواست گزار کے ملکی یا غیر ملکی ہونے سے متعلق فیصلہ دینے کا حکم جاری کردیا۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس اعجاز انور نے رٹ کی سماعت کی۔ رٹ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ باجوڑ کا رہائشی ہے تاہم اسکے خلاف سابق گورنر اور دیگر با اثر افراد نے انکوائری شروع کی جس میں وہ کلیئر بھی ہو چکا ہے۔ لہٰذا یہ اقدام غیر قانونی ہے، جسٹس اعجاز انور نےتحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نادرا سیکشن 18 کے تحت کسی بھی شہری کے خلاف انکوائری کرسکتا ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزار کو تمام دستاویزات سمیت نادراکے ریجنل انکوائری بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔


خبر کا کوڈ: 686586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/686586/پشاور-ہائیکورٹ-نے-نادرا-کیخلاف-رٹ-نمٹا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org