0
Wednesday 29 Nov 2017 20:16

تحریک اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی، لبیک یارسول اللہ کے نعرے

تحریک اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی، لبیک یارسول اللہ کے نعرے
اسلام ٹائمز۔ تحریک اہل سنت پاکستان ملتان کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں عظیم الشان جلوس دفتر یونین کونسل سمیجہ آباد سے شروع ہوا، جسکی قیادت علامہ عزیزالرحمن خان قادری، متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی، علامہ امیر اظہر سعیدی، ڈاکٹر عمران مصطفےٰ کھوکھر، مولانا اسحاق سعیدی، مفتی محمد امین سعیدی، مفتی عامر فیاض مصطفائی، ملک مشتاق شجرا، رکن الدین ندیم حامدی، رائو محمد عارف رضوی، مہر اظہر چاون، میاں عبدالستار قریشی، حاجی اقبال عادل، قاری توفیق حامدی، قاری غلام شبیر سواگی، حاجی اقبال یوسف نقشبندی، حافظ منظور الہی حامدی، محمد افضل فرید، صاحبزادہ اشرف کے علاوہ مشائخ عظام، علمائے کرام اور معززین شہر نے کی۔ جلوس دفتر یونین کونسل سمیجہ آباد سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا زینت میرج کلب پیراں غائب روڈ پر اختتام پذیر ہوئی، جلوسِ میلاد سے خطاب کرتے ہوئے تحریک اہل سنت پاکستان کے رہنما علامہ عزیزالرحمن خان قادری نے کہا کہ حضوراکرم (ص) کی آمد سے ظلمت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوگیا، آپ کی آمد سے بے سہاروں کو سہارا ملا، مظلوموں نے سر اُٹھا کر چلنا سیکھا۔ آپ کی آمد سے دنیا میں امن کا سویرا طلوع ہوا، متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی ولادت کا جشن منانا باعثِ سعادت ہے، اور عاشقانِ رسول کی پہچان ہے، دیگر علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلوسِ میلاد پیارے نبی(ص) سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، جلوسِ میلاد میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 686597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش