QR CodeQR Code

پاکستان،امریکہ ملکر خطرات سے نمٹیں گے،دورہ بلوچستان کا مقصد پاک افغان سرحدی علاقوں کے شہریوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا ہے،امریکی سفیر

29 Apr 2011 15:59

اسلام ٹائمز:کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل ستائش کردار ادا کر رہی ہے۔ امریکہ پاکستان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردی جیسے کئی مسائل کا بیک وقت سامنا ہے۔ دونوں ملک مل کر ان مسائل کا مقابلہ کریں گے


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو ایک جیسے خطرات کا سامنا ہے، دونوں ممالک ملکر خطرات سے نمٹیں گے۔ کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل ستائش کردار ادا کر رہی ہے۔ امریکہ پاکستان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردی جیسے کئی مسائل کا بیک وقت سامنا ہے۔ دونوں ملک مل کر ان مسائل کا مقابلہ کریں گے۔ 
امریکی سفیر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف جانوں کی قربانیاں بھی دے رہی ہے۔ کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ بلوچستان کا مقصد یہاں کے عوام خصوصًا پاک افغان سرحدی علاقوں کے شہریوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا ہے۔ اس سلسلے میں صوبے کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں، اس سے قبل امریکی سفیر نے پشتون قامی جرگہ کے کنوینئر نواب ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں ہونے والے قبائلی جرگہ میں بھی شرکت کی اور مسائل کے حل کے حوالے سے جرگہ کو تجاویز بھی پیش کیں۔


خبر کا کوڈ: 68660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/68660/پاکستان-امریکہ-ملکر-خطرات-سے-نمٹیں-گے-دورہ-بلوچستان-کا-مقصد-پاک-افغان-سرحدی-علاقوں-کے-شہریوں-کو-درپیش-مسائل-جائزہ-لینا-ہے-امریکی-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org