0
Wednesday 29 Nov 2017 21:00

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء ناصر شیرازی کو دن دیہاڑے لاپتہ کر دینا تشویناک ہے، شیعہ علماء کونسل

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء ناصر شیرازی کو دن دیہاڑے لاپتہ کر دینا تشویناک ہے، شیعہ علماء کونسل
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلیمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر شیرازی کا لاپتہ ہونا بھی حیران کُن ہے کہ ایک جماعت کے مرکزی رہنماء کو دن دیہاڑے لاپتہ کر دینا تشویناک ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ تمام شیعہ لاپتہ افراد کو منظرعام پر لایا جائے گا اور اگر ان پر الزام ہیں تو عدالتوں میں پیش کر کے مقدمے چلائے جائیں گے اور بے گناہوں کو رہا کیا جائے گا۔ اہنے ایک بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ پاکستان میں جاری شیعہ لاپتہ افراد کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہوتا جا رہا ہے اور شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ در در کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں اور کوئی بھی ادارہ اُن کی فریاد سننے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل انتہائی قابل تشویش ہے کہ لاپتہ افراد اس ملک کے شہری ہیں اور اُن کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ اُن کے اہلخانہ کو مکمل آگاہی دی جائے اور اُن کی ملاقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ گمشدہ افراد کے خانوادے اس وقت شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہیں۔

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کو بھی یقینی بنایا جائے، تاکہ ملک ترقی اور استحکام کی شاہراہوں پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کی موجودہ لہر نے بلوچستان کی عوام کو پھر سے خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے، لہٰذا دہشتگردوں کے خلاف مؤثر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور کوئٹہ میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتے، ہم پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے اور استحکام پاکستان کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 686608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش