0
Friday 29 Apr 2011 16:18

پاکستان نے ڈرونز حملے رکوانے کیلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی

پاکستان نے ڈرونز حملے رکوانے کیلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی
تہران:اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈرونز حملے رکوانے کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی۔ ایرانی نشریاتی ادارے "پریس ٹی وی" کے مطابق پاکستان امریکا کے ڈرونز حملوں کے خلاف پاکستان سعودی عرب سے مدد لے گا۔ پاکستان کی حکومت نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ امریکا پر دباو ڈالے کہ وہ غیرقانونی ڈرون حملے بند کرے۔ ان حملوں سے قبائلی علاقوں میں بہت سے شہریوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ ہاں، ہم نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری بین الاقوامی برادری کو قائل کر رہے ہیں کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کی بجائے دہشت گردی کو پھیلا رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ کہ وہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے بغیر ان حملوں کو روکنے کے لیے پاکستان کی حمایت کریں۔
خبر کا کوڈ : 68664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش