0
Thursday 30 Nov 2017 09:13

عید میلادالنبی(ص) پر اہم ریلوے سٹیشنز پر کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ

عید میلادالنبی(ص) پر اہم ریلوے سٹیشنز پر کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبی(ص) کے سلسلے میں پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان کی ہدایت پر تمام ڈویژن کے ایس پیز کو سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ عید میلاد النبی(ص) کے سلسلے میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے لاہور، کراچی اور راولپنڈی سمیت تمام بڑے سٹیشنوں پر کمانڈو تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرینوں میں سفر کرنیوالے مسافروں کو مکمل سکیورٹی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس اہلکار چوکس رہیں اور ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 686670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش