0
Friday 29 Apr 2011 17:32

افغانستان میں نیٹو کے 3 فوجی ہلاک ہو گئے،رواں ماہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 48 ہو گئی

افغانستان میں نیٹو کے 3 فوجی ہلاک ہو گئے،رواں ماہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 48 ہو گئی
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے اور دیگر واقعات میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان وزیر اسماعیل خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکا کے مستقل فوجی اڈوں سے جنگ طویل ہو جائیگی۔ کابل سے جاری نیٹو بیان کے مطابق تینوں فوجی افغانستان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں ہلاک ہوئے۔ رواں ماہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد اڑتالیس ہو گئی ہے۔
ادھر افغانستان کے نگران وزیر توانائی اور قدرتی وسائل محمد اسماعیل خان نے افغان ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں امریکی مستقل فوجی اڈوں سے جنگ طویل ہو جائے گی۔ ان کے مطابق پاکستان، ایران اور دیگر پڑوسی ممالک افغانستان میں امریکا کے مستقل فوجی اڈوں کے قیام کے خلاف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 68671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش