0
Friday 29 Apr 2011 17:41

غزہ،اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں کیخلاف بہیمانہ کارروائیاں جاری، 4 فلسطینی شہری زخمی

غزہ،اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں کیخلاف بہیمانہ کارروائیاں جاری، 4 فلسطینی شہری زخمی
غزہ:اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے چار فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔ حماس حکام نے غزہ میں بتایا کہ رات کے اندھیرے میں اسرائیلی ٹینکوں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ طبی ذرائع کے مطابق گولہ باری سے ایک عورت اور دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوجی حکام نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ انہوں نے غزہ کی حفاظتی سرحد پر مبینہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم نشانہ خطا ہونے کے باعث ٹینکوں کے گولے ایک رہائشی مکان پر جا گرے۔ 
فلسطینی حکام کے مطابق صہیونی فوج نے وسطی غزہ کے گھروں پر گولہ باری کی۔ جس سے دو بچے ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہو گیا جن کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھی فلسطینیوں پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ رواں ماہ صہیونی فوج کے حملوں سے انیس نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 68673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش