QR CodeQR Code

اسلام بہترین مذہب اور پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، مانڈلا منڈیلا

30 Nov 2017 18:14

لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مانڈلا منڈیلا نے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، خواہش ہے کہ ساوتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئے۔ مانڈلا منڈیلا کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کیساتھ جشن عید میلادالنبی(ص) منانا فخر کی بات ہے، میرے دادا نیلسن منڈیلا بھی پاکستان سے محبت کرتے تھے، پاکستان میں آنے کے میرے کوئی سیاسی مقاصد نہیں بلکہ دینی اجتماع میں آیا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور میں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقی کے ہیرو نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منیڈلا لاہور پہنچ گئے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور، ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین سمیت دیگر رہنماؤں نے ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانڈلا منڈیلا کا کہنا تھا کہ اسلام بہترین مذہب اور پاکستان پرامن ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان کے عوام کیساتھ عید میلادالنبی (ص) کا جشن منانا فخر کی بات ہے۔ مانڈلا منڈیلا نے کہا کہ میرے دادا نیلسن منڈیلا بھی پاکستان سے بہت محبت کرتے تھے اور اکثر پاکستان کا ذکر کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آکر کھیلے، افریقی فٹ بال اور رگبی شوق سے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کے میرے کوئی سیاسی مقاصد نہیں میں ایک دینی تقریب میں شرکت کیلئے آیا ہوں۔ قبل ازیں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ہم اپنے معزز مہمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ مانڈلا منڈیلا ہماری دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 686779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/686779/اسلام-بہترین-مذہب-اور-پاکستان-ایک-پ-رامن-ملک-ہے-مانڈلا-منڈیلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org