QR CodeQR Code

پیٹریاس امریکا کو افغانستان میں شکست سے نہیں بچا سکتے،جنگی ٹیکنالوجی کا بھرم بھی ٹوٹنے والا ہے، منور حسن

29 Apr 2011 19:41

اسلام ٹائمز:منصورہ لاہور میں نماز جمعہ کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ جنرل پیٹریاس سے وابستہ امریکی امیدیں جلد دم توڑ جائیں گی، امریکا نے اپنا آخری مہرہ میدان میں لا کر ذہنی طور پر عبرتناک شکست تسلیم کر لی


لاہور:اسلام ٹائمز۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے نئے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس امریکا کو افغانستان میں شکست سے نہیں بچا سکتے۔ منصورہ لاہور میں نماز جمعہ کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ جنرل پیٹریاس سے وابستہ امریکی امیدیں جلد دم توڑ جائیں گی، امریکا نے اپنا آخری مہرہ میدان میں لا کر ذہنی طور پر عبرتناک شکست تسلیم کر لی۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ مغربی سرخیل کا اخلاقی جنازہ نکل چکا، اب جنگی ٹیکنالوجی کا بھرم بھی ٹوٹنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے عراق اور افغانستان پر چڑھائی کر کے اپنی تباہی کو دعوت دی۔


خبر کا کوڈ: 68682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/68682/پیٹریاس-امریکا-کو-افغانستان-میں-شکست-سے-نہیں-بچا-سکتے-جنگی-ٹیکنالوجی-کا-بھرم-بھی-ٹوٹنے-والا-ہے-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org