0
Thursday 30 Nov 2017 23:58

اصغریہ علم و عمل تحریک کی خیرپور پر جشن عید میلادالنبیؐ کے جلوس پر فائرنگ کی شدید مذمت

اصغریہ علم و عمل تحریک کی خیرپور پر جشن عید میلادالنبیؐ کے جلوس پر فائرنگ کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید کاظم حسن کاظمی نے خیرپور میں جشن عید میلادالنبیؐ کے جلوس پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیرپور پولیس کی موجودگی میں سعودی نواز کالعدم دہشتگردن تنظیم کے دہشتگردون نے امت مسلمہ کی قتل و غارت کی، جس کے نتیجے میں 3 عاشقان رسولؐ شہید ہوگئے، اسلام آباد، کراچی، خیرپور میں ہونے والی دہشتگردی کے ذمہ دار بھی ایک ہی سوچ کے مالک ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں کاظم کاظمی نے خیرپور میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعہ میں شہیدوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان ان کے غم میں برابر کی شریک ہے، لواحقین صبر کا دامن نہ چھوڑیں، ہم شعیہ سنی اتحاد سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو شکست دیں گے۔ انہوں مزید کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے کارکنان سندھ بھر میں اہلسنت برادران کے ساتھ جلوسوں میں شرکت کریں گے، ان کے جلوسوں کیلئے استقبالیہ کیمپ لگا کر اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینگے۔ سید کاظم حسن کاظمی نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں عبرتناک سزا دیں۔
خبر کا کوڈ : 686866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش