0
Friday 1 Dec 2017 13:13

کشمیری مشکل ترین حالات میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر سبز ہلای پرچم لہرا رہے ہیں، مولانا عامر اسلم

کشمیری مشکل ترین حالات میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر سبز ہلای پرچم لہرا رہے ہیں، مولانا عامر اسلم
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسولؐ اللہ سرگودہا کے ڈویژنل صدر مولانا عامر اسلم ساہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، کشمیری مشکل ترین حالات میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر سبز ہلای پرچم لہرا رہے ہیں۔ سرگودہا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسولؐ اللہ کے رہنماء نے کہا کہ بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی میں مصروف ہیں، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاک فوج کا کردار  جراتمندانہ ہے، امید ہے یہ منصوبہ ضروری مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا آپ ؐ نے کمزوروں، مظلوموں، یتیموں کے حقوق کا تحفظ کیا، اپنی ذات کیلئے کسی سے بدلہ نہیں لیا مگر مظلوم کے مقابلہ میں کسی ظالم کو معاف نہیں کیا، جس طرح دین کے حقوق اہم ہیں اسی طرح مظلوم کے حقوق اہم ہیں، ظالم، جابر، قاتل، غاصب، فاسق کے مقابلے میں مظلوم اور کمزور کی مدد کرنا آقائے دو جہان خاتم الرسل ؐکی سنت ہے، آپ ؐ اللہ کے آخری رسول ہیں، یہ قرآن سے ثابت ہے اور احادیث مبارکہ میں بھی صراحت کے ساتھ عقیدہ ختم نبوت بیان ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 686920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش